8 اپریل 2017 - 20:12
کشمیری عوام ضمنی انتخابات کی ڈرامہ بازی سے اپنے آپ کو دور رکھیں:آغا حسن

آغا صاحب نے کہا کہ عوام آج کئی طرح سے انتہائی صبر آزما اور ابتر حالات سے گزرکر کافی تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں جمعہ اجتماع سے خطاب کے دوران موجودہ تحریکی خدو خال کو اُجاگر کرتے ہوئے حریت پسند عوام پر سرکاری فورسز کی طرف سے ڈھائے جارہے بے پناہ مظالم اور جبرو زیادتیوں پر زبردست تشویش ظاہر کی۔ آغا صاحب نے کہا کہ عوام آج کئی طرح سے انتہائی صبر آزما اور ابتر حالات سے گزرکر کافی تکالیف کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام کے اس عزم و حوصلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ ایک طرف سے ارباب اقتدار نے جہاں ظلم وزیادتیوں کا سلسلہ دراز کیا، گرفتاریاں، پکڑ دھکڑ اور قتل و غارتگری کا بازار گرم ہے، دوسری طرف سے مزاحمتی قیادت کو خانہ نظر بند رکھ کر لوگوں کے ساتھ اُن کے رابطے منقطع کئے گئے ہیں، اور اُن کو مساجد یا دیگر عبادت گاہوں میں نماز کی ادائیگی پر قدغن لگائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں محبوثین کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے۔ اکثر نوجوانوں کو فرضی کیسوں میں پھنسا کر بار بار ان پر PSA کا اطلاق کیاجاتاہے۔ آغاصاحب نے عوام سے درد مندانہ اپیل کی کہ وہ بھارتی انتظامیہ کے تحت ہورہے ضمی پارلیمانی انتخابات کی ڈرامہ بازی سے اپنے آپ کو دور رکھ کر شہدا کے قربانیوں کی لاج رکھیں۔ اور متحدہ مزاحمتی قیادت کے اس حوالے سے دئے گئے پروگرام پر پوری طرح عمل کریں، تاکہ عالمی سطح پر بھارت کا پروپگنڈہ ناکام ثابت ہو، جو اُن نام نہاد انتخابات کی آڑ میں اقوام عالم کے سامنے غلط تصویر پیش کر کے اُن کو دھوکہ دیتا ہے۔ اُنہوں نے متحدہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے منظورکردہ قراردادوں کی مکمل حمایت کی ۔ اس حوالے سے انجمن شرعی شیعیان کے تحت منعقد کئے جارہے ودادی کے طول وعرض میں تمام جمعہ اجتماعات پر ان کراردادوں کی مکمل حمایت کی گئی۔ آغا صاحب نے حالیہ شدید بارشیوں اور برفباری سے ہوئے نقصانات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اس آزمائشی گڑی پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوکر توبہ و استغفار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی آزمائشی حالات میں۔ لوگ ایک دوسری کے معاون و مدددگار بنے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲